تین ہزار ارب ڈالر کے اثاثے؟ایپل دنیا کی سب سے بڑی  اور پہلی کمپنی بننے کے قریب پہنچ گئی

تین ہزار ارب ڈالر کے اثاثے؟ایپل دنیا کی سب سے بڑی  اور پہلی کمپنی بننے کے ...
تین ہزار ارب ڈالر کے اثاثے؟ایپل دنیا کی سب سے بڑی  اور پہلی کمپنی بننے کے قریب پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل تین ٹریلین ڈالر (تین ہزار ارب ڈالر) کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بننے کے قریب پہنچ گئی۔

العربیہ کے مطابق پیر کے روز ایپل کے شیئرکی ویلیو 182.6 ڈالر ہوگئی تھی اور یہ تین ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے ہی والی تھی کہ اس کے شیئرز کی قیمتیں دو فیصد گر گئیں۔  گزشتہ ہفتے ایپل کے سٹاک میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا  جب کہ مجموعی طور پر رواں سال اس کے حصص کی ویلیو 30 فیصد تک بڑھی ہے۔

ایپل کو دو ٹریلین سے تین ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے میں صرف 16 مہینے لگے تاہم اسے ایک ٹریلین ڈالر کی ویلیو سے دو ہزار ارب ڈالر تک پہنچنے میں دو سال لگ گئے تھے۔

کمپنیز مارکیٹ کیپ کے مطابق اس وقت ایپل دنیا کی سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والی کمپنی ہے اور اس کی مالیت 2.865 ٹریلین ڈالر ہے۔ مائیکرو سافٹ کمپنی 2.470 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے، گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ 1.897 ٹریلین ڈالر کے ساتھ تیسرے، سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو 1.865 ٹریلین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور آن لائن خریدو فروخت کی کمپنی ایمازون 1.709 ٹریلین ڈالر کی ویلیو کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔