جنید صفدر کی شادی کے کارڈ کی بالآخر تصویر سامنے آ گئی

جنید صفدر کی شادی کے کارڈ کی بالآخر تصویر سامنے آ گئی
جنید صفدر کی شادی کے کارڈ کی بالآخر تصویر سامنے آ گئی
سورس: Instagram

  

لاہور (ویب ڈیسک) جنید صفدر کی بارات کی تقریب گزشتہ روز  اسلام آباد میں ہوئی جس میں ن لیگی رہنماؤں سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کا جشن کئی روز سے جاری ہے جس میں مایوں، مہندی، شبِ قوالی اور بارات کی تقریبات اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ شادی کی ہر تقریب کے خوشگوار لمحات کی تصاویر سامنے آئیں تاہم مداحوں کو جنید کی شادی کا کارڈ دیکھنے کا کافی اشتیاق تھا جو اب منظرِ عام پر آگیا ہے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کی رسمِ حنا اور بارات کا کارڈ ٹی ڈی آر اسٹوڈیو بائی عائشہ گل نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید اور عائشہ کا نام ان کے والدین کے ہمراہ سنہرے رنگ میں درج ہے۔

ساتھ ہی دعوت نامے پر تقریبات کی تاریخ اور دن بھی بتایا گیا ہے، کارڈز کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا، جنید صفدر کی مہندی کی تقریب 12 دسمبر جب کہ بارات 14 دسمبر کو تھی۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -