شام ونگز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو واٹر سلوٹ

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئی غیر ملکی ائیر لائن شام ونگز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔
شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کر دیا ، دمشق سےشام ونگزائیرلائن کی پہلی پروازجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کیجانب سےطیارےکوواٹر سلوٹ پیش کیاگیا ۔
کراچی ائیرپورٹ پرشام ونگز ائیرلائن اسٹاف کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا، شام ونگز ائیرلائن کراچی اور دمشق کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی۔