خواتین کی معاشی خود مختاری ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نےطالبات کو شاندار نصیحت کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی

خواتین کی معاشی خود مختاری ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نےطالبات کو ...
خواتین کی معاشی خود مختاری ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نےطالبات کو شاندار نصیحت کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ  موجودہ حکومت خواتین کی تعمیر و ترقی اورمعاشی خودمختاری کے لیے پالیسی سازی کی سطح پراصلاحات متعارف کروا رہی ہے،بچیوں کی تعلیم کے لیے گھروں سے نزدیک تعلیمی اداروں کی موجودگی اور وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،خواتین کو کاروبار کے آغاز کے لیے قرض کی فراہمی کے ساتھ پیشہ ورانہ و فنی تربیت کے مواقع مہیا جبکہ کام کی جگہوں پر تحفظ کے لیے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بجٹ کی تیاری سے لے کر مختلف شعبہ جات میں پالیسی سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،پاکستان میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد کا ایک بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے جو ہماری جی ڈی پی کی شرح میں 30فیصداضافے کو یقینی بنا سکتی ہیں تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم جنسی امتیاز کو ختم کر کے انھیں تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے یکساں مواقع مہیا کریں او ان کے کام کی جگہوں کو محفوظ بنائیں۔

لاہور کالج خواتین یونیورسی کے16ویں کانووکیشن کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ آج کی خواتین ماضی کی خواتین سے زیادہ مضبوط، زیادہ تعلیم یافتہ اور زیادہ روشن خیال ہیں جو اپنے لیے خود مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،موجودہ نسل نہ صرف ماضی کی فرسودہ روایات کو شکست دے سکتی ہے بلکہ نئی روایات قائم کرسکتی ہے۔انہوں نےطالبات کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آج تعلیمی دور کا یہ اختتام آپ کی زندگیوں میں ایک نئی جدوجہد کے آغاز کا دن ثابت ہو گا ، ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہم ہمیشہ اوپر نہیں جا سکتے، زندگی میں کسی نا کسی مقام پر ہمیں رکنا پڑتا ہے،ناکامی کبھی شکست نہیں ہوتی ،ناکامی ترغیب ہے،اپنی ناکامیوں کو اپنی منزل کا سنگ میل تصور کر کے آگے بڑھتے رہنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔

صوبائی وزیر نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں آپ کا آخری دن ہمیشہ ایک خوشگوار یاد کی شکل میں آپ کے ساتھ رہے گا، اپنی ہار جیت، کامیابی اور ناکامی ہر لمحے کو ایک یادگار کی طرح منائیں، اس یقین کے ساتھ کے آپ کی آئندہ زندگی آپ کے لیے بہت ساری کامیابیاں اور خوشیاں سمیٹے ہوئے ہے۔