حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان  کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی،  پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر  ہوگی۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے نئی قیمت 107روپے چھ پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -