نواز شریف نے واپسی کا اعلان کیا تو استقبال کیلئے لوگوں کا سمندر اُمڈآئیگا، مسلم لیگ (ن) 

نواز شریف نے واپسی کا اعلان کیا تو استقبال کیلئے لوگوں کا سمندر اُمڈآئیگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام کنونشن میں منظور کی گئی قراردادوں میں کہا گیا کہ جب بھی الیکشن آئے گا تو اس میں حصہ لے کر عمران خان کو شکست بھی دیں گے،عمران خان جس طرح پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا ڈرامہ بیس دن سے رچا رہے ہیں ن لیگ کا واضح موقف ہے کہ ہم کسی بھی صورت الیکشن سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے الیکشن پر بدترین دھاندلی ہوئی لاہور ہائی کورٹ فی الفور اس پٹیشن پر  فیصلہ کرے، ہمیں آئین و قانون کے مطابق انصاف دیا جائے۔مسلم لیگ ن  لاہور ماڈل ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ  ہم پر کون سا الزام ہے جو لگایا نہیں گیا اداروں سے مل کر جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنایا گیا، عزت و ذلت رب کے ہاتھ ہے آج قومی و بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں میں ن لیگ کو سرخرو کیا، ہمیں فخر ہے ماضی کی وجہ سے عوام میں مقبول اور سرخرو ہیں، سوشل میڈیا پر ملک نہیں چل سکتا کیا دو نہیں ایک پاکستان بنا، کیا کسی کو گھر یا نوکریاں ملیں؟ کیا نوازشریف کو دلوں سے نکالنے میں عمران خان کامیاب ہوا؟لوگوں کو بتائیں ملک کو کیا چیلنجز درپیش ہیں عمران خان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کتنے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈبو چودھری تمہارے لئے اتنا کافی ہے آج تنظیمی کنونشن بلایا تو بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں رہی،  عمران خان نے چار سال میں تیس ارب روپے قرضہ لے کر پچپن ارب تک پہنچایا لیکن کون سا عوامی منصوبہ لگایا، نام ریاست مدینہ کا اور کرتوت یہ ہیں۔ رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی پر ظلم ڈھائے گئے،حضرت عمر فاروق کے دور میں میری چادر میری مرضی والی بات نہیں ہوئی، عمران خان پر خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی چوری کا الزام کبھی دھلنے والا نہیں ہے، سب سے بڑا سرٹیفائیڈ سب کو چور کہتا رہا لیکن سب سے زیادہ چوریاں گھڑی چور کے دور میں ہوئی۔فیصل کھوکھر  نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیر کو صرف نوازشریف کا انتظار ہے،ن لیگ کی جدوجہد اس وقت پوری ہوئی جب شہبازشریف سے برطانیہ میں معافی مانگی گئی،نوازشریف، حمزہ شہباز اور ن لیگ کو چار سال کس جرم کی سزا دی گئی،تقریر کرنا آسان ہے شہبازشریف دوسرے نمبر کی لیڈر شپ ہے جس پر ہمیں فخر ہے، چار سال کا عمران خان کا گند ہم نے اپنے اوپر ملک کیلئے لیا،مسلم لیگ خاموش اس لئے کہ وہ سمندر ہے جب نوازشریف نے واپسی کا اعلان کیا تو سمندر امڈ آئے گا۔مہر اشتیاق نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ہمارے چھوٹا ورکر سے بڑی لیڈر شپ تک سزا برداشت کی، مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا مسلم لیگ ن نے ملک کو بچایا ہے، طارق گل نے کہا کہ شیر دھاڑ رہا ہے نوازشریف آ رہا ہے سب کو بھگا دے گا، بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ملکی خوشحالی کا فارمولا ہے، رانا مبشر اقبال  نے کہا کہ   سیاست بہت کر لی لیکن اب ہم ریاست بچانے نکلے ہیں،گھر گھر پیغام پہنچانا ہوگا ریاست کو مدنظر رکھ کر سیاست کو قربان کیا،  توشہ خانہ سے چوری کی ملک کو لوٹ کر کھا گیا کہاں ہے فرح گوگی شہزاد اکبر وہ کہاں غائب ہے،جاوید اقبال جس نے قیادت اور کارکن پر ظلم کیا وہ کہاں گیا،قوم آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہے اور کل بھی ہوگی، ن لیگ کی آءْندہ  حکومت ہوگی جو عمران کو لائے انہوں نے کہہ دیا کہ بہت ہوگیا گھر جائیں، جتنا قرضہ عمران خان نے پونے چار سال میں لیا اتنا قیام پاکستان سے لے کر اب تک کسی نے نہیں لیا،، راحیلہ خادم حسین نے کنونشن میں قرارداد پیش کی جس میں کہا کہ  ن لیگ کا ورکر کنونشن کے پی سے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے پر گھڑی چور کے مکروہ فعل چھپانے کیلئے جو بل پیش کیا اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان پر سرکاری پیسے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ شمائلہ رانا نے کنونشن میں قرارداد پیش کی جس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کیسپیکر کے الیکشن پر بدترین دھاندلی ہوئی لاہور ہائی کورٹ فی الفور اس پٹیشن پر  فیصلہ کرے، ہمیں آئین و قانون کے مطابق انصاف دیا جائے۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ آخر -