دھنداور خراب موسم، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ 

دھنداور خراب موسم، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دھند اور خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے، پی آئی اے نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں کہا گیا کہ مسافر بکنگ کے وقت اپنا موبائل نمبر لازمی فراہم کریں، کسی تبدیلی کی صورت میں مسافروں کو ایس ایم ایس،فون پر اطلاع دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک خاص طور پر دبئی اور سعودی عرب سفرکرنے والے مسافرمتبادل فون نمبر ضرور دیں تاکہ ایئرپورٹس پر انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے، مسافر پرواز سے قبل پی ا?ئی اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے شیڈول معلوم کرسکتے ہیں۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -