آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل، قانون سازی اس کا استحقاق، سعد رفیق

آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل، قانون سازی اس کا استحقاق، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا،اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبرا شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -