فرح شہزادی کی نیب نوٹسسز کیخلاف درخواست کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کی نیب نوٹسسز کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا، مسٹرجسٹس شہباز رضوی اور مسٹرجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی،دوبارہ انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف نیب انکوائری نہیں کر سکتی،نا تو کوئی دستاویزات فراہم کی جا رہی ہین اور نہ ہی نیب کی جانب سے وجوہات بتائی گئی،کاروباری ہاؤسنگ سوسائٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں،نیب کو اختیار نہیں کہ اس معاملے پر انکوائری کر سکے، فاضل بنچ سے استدعاہے کہ نیب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انکوائری کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔
فرح شہزادی