قائمہ کمیٹی قانون میں منشیات فروشی پرموت کی سزاختم کرنیکا بل منظور 

  قائمہ کمیٹی قانون میں منشیات فروشی پرموت کی سزاختم کرنیکا بل منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منشیات فروشی پر موت کی سزاختم کرنے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ جے یو آئی (ف) کی  رکن اسمبلی عالیہ کامران نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  موت کی سزا برقرار رہنی چاہئے،وزارت قانون  حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس قانون پر آج تک کسی کو  موت کی سزا نہیں ملی،ہم نے منشیات کی مقدار کے مطابق  مختلف سزائیں متعین کی ہیں،اب موت کی نہیں عمر قید کی سزا ہوگی،چیئرمین کمیٹی نے کہا آج تک پاکستان میں کسی کومنشیات فروشی پر پھانسی نہیں ہوئی توکیا فائدہ اگر ملکی مفاد میں ہے توسزا کو ختم کر دینا چاہئے، کمیٹی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل موخر کر دیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں  کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز(ترمیمی)بل 2022کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس بل کے مطابق سزائیں بہت زیادہ تھیں جس کی وجہ سے حکومت نے واپس لے لیا جس پر وزیر مملکت برائے قانون  شہادت اعوان نے کمیٹی کو بتایا کہ جب بل واپس لیا گیا تھا اس میں ترامیم نہیں تھیں اب اس میں ترامیم کی گئی ہیں، وزیر مملکت نے کہا کہ اس بل کو موخر کر دیں،اگلے اجلاس میں سزائے موت کی سزا کے حوالے سے تبدیلی لائیں گے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے اس بل کے لئے میٹنگ رکھنے کا کہا گیا ہے، ہم نے آج ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے۔ وزارت قانون کے حکام کا کہنا تھا کہ اس قانون پر آج تک کسی کو  موت کی سزا نہیں ملی،ہم نے منشیات کی مقدار کے مطابق  مختلف سزائیں متعین کی ہیں۔سیکرٹری قانون نے کہا کہ اس کو موخر نہ کریں  جس پر چیئرمین نے کہا ا سی بل کے لیے کم وقت میں میٹنگ بلائی ہے۔وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ اہم بل ہے پھر موخر نہ کریں۔رکن کمیٹی عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ میں اس بل کے حق میں نہیں ہوں،موت کی سزا برقرا ر رہنی چاہئے۔چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ آج تک پاکستان یا بھارت میں اس پر کسی کو سزا ہوئی ہے؟رکن کمیٹی عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ جب ریلوے کے قانون سے سزائے موت ختم کی جا رہی تھی تو میں نے کہا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ کہیں اور جا رہے ہیں،ہم مانتے جائیں گے اور ڈیمانڈز بڑھتی جائیں گی۔رکن کمیٹی ثمینہ مطلوب نے کہا کہ جب جو سزا قانون میں تھی اس پر عمل نہیں کراسکے تو اس پر ملک کا فائدہ دیکھنا چاہئے۔ سیکرٹری قانون کا کہنا تھا کہ چھوٹی عدالت سزا دیتی ہے تو بڑی عدالت چھوڑ دیتی ہے، اب موت کی نہیں عمر قید کی سزا ہوگی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب سزا ہوتی ہی نہیں تو بل پاس کر دینا چاہئے،اس موقع پر بل کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں آئینی (ترمیمی)بل 2021کا  بھی جائزہ لیا گیا۔بل کی محرک کشورزہرا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے باوجود کراچی میں ابھی تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوئے؟وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ آ پ کا بل اچھا ہے مگر اس کی ترامیم ادھر سے نہیں ہو سکتیں کیو ں کہ یہ اختیار اب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت صوبوں کے پاس ہے، صوبے کام کر رہے ہیں تو ترمیم بن ہی نہیں سکتی۔رکن کمیٹی  قادر خان مندوخیل نے کہا کہ اس حوالے سے تمام پارٹیوں کی مشترکہ کمیٹی بنائی گئی  ہے،ایم کیو ایم نے ہی درخواست دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات تاخیر سے کرائے جائیں۔چیئرمین نے  محرک بل کشو  رزہرا سے کہا کہ اس پر سندھ حکومت کی جانب سے کمیٹی بھی کام کر رہی ہے اور صوبوں کو اختیار ہے اس لیے اس بل کو واپس لے لیں۔
قائمہ کمیٹی قانون

مزید :

صفحہ آخر -