ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم،وارداتیں، شہری خوفزدہ
ملتان(خصو صی رپورٹر) ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق تھانہ دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے دو مسلح ڈاکوں نے تاجر طارق سے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 80 ہزار روپیے چھین لیے تھانہ صدر شجاع آباد پولیس کے علاقے سے چھ نامعلوم ملزمان نے غلام محمد کے رقبے سے پانچ لاکھ 47 ہزار روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا سٹی جلال پور پولیس کے علاقے سے 4 نامعلوم ملزمان نے بلال کے رقبے میں داخل ہو کر ایک لاکھ روپے مالیت کی کپاس چوری کر لی تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے امین شہزاد کے گھر کے باہر سے اس کی پانچ لاکھ مالیت کی کار چوری کرلی تھانہ کوتوالی پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے یاسر کی موٹر سائیکل چوری کر لی تھانہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے نامعلوم چور نے سلیم کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے نامعلوم چور نے کاشف کے دو موبائل فون چوری کر لیے