راشن پروگرام، مظفر گڑھ، ڈیرہ میں دکانوں کی زیادہ رجسٹریشن

راشن پروگرام، مظفر گڑھ، ڈیرہ میں دکانوں کی زیادہ رجسٹریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)احساس راشن رعایت پروگرام میں دکانوں کی سب سے زیادہ رجسٹریشن کرانے پر مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان اضلاع نے پنجاب میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پٹوار سرکل کے تمام دیہی مرکز مال فعال کرادئیے گئے۔ریونیو انیشیٹوز کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر ریونیو افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کرلی گئی۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،اعجاز رحیم(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
،فرحت حسین  رانا محمد حسین اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں 32 ریونیو انیشیٹوز،پرائس کنٹرول،ترقیاتی منصوبوں،احساس راشن رعایت پروگرام اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنرنے کہا کہ زیر التوا جوڈیشل اور انکوائریز جلد نمٹائی جائیں۔کورٹ کیسز کی کمپوٹرائزڈ کاز لسٹ  جاری کی جائے۔ڈیجیٹل روزنامچہ،گردآوری اور آن لائن جمعبدی سمیت دیگر اہداف جلد حاصل کئے جائیں۔سرکاری رقبوں کی نیلامی کا اشتہار دس روز کے اندر جاری کیا جائے۔شوگر ملز کے غیر قانونی کنڈے سر بمہر،وزن کی کٹوتی اور مقررہ نرخ نہ دینے پر مقدمات درج کرائے جائیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کاشتکاروں کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا.یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔کمشنر و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر اراکین موجود تھے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی بہتری کیلئے بورڈ آف گورنرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ادارہ میں تعلیمی معیار اور ساکھ کی بحالی کیلئے اساتذہ اور سٹاف کے جائز مسائل حل ہوں گے تاہم کسی کو ادارہ میں سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے مختلف ایجنڈا نکات پر فیصلے کئے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،اے سی جی حیات اختر،پرنسپل ڈی پی ایس میجر ریٹائرڈ اعظم اختر کمال کے علاؤہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین محمد لطیف پتافی، شعیب ستار،پروفیسر محمد صادق،سلیم کوثر،پروفیسر شاہینہ محبوب کھوسہ،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد، ڈاکٹر راشد قریشی اور پرنسپل بوائز سنٹر آف ایکسیلنس موجود تھے.