آٹھ ڈاکوؤں کا گھر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

آٹھ ڈاکوؤں کا گھر دھاوا،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شجاع آباد (نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)  شجاع آباد میں آٹھ مسلح ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس کھاد ڈیلر کے گھر میں گھس گئے، اہل خانہ کو یرغمال کر سترہ لاکھ نقدی بارہ تولہ طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی واردات تھانہ سٹی شجاع آباد کے نزد عبداللہ چوک شہر میں ہوئی کھاد ڈیلر رانا نصیر احمد جکھڑ اور ان کے عزیز علیحدہ علیحدہ کمروں میں سوئے ہوئے تھے واردات سے قبل 15پر کال کی گئی واردات کے ایک گھنٹہ بعد تھانہ سٹی پولیس جائے واردات پر پہنچی رانا نصیر احمد جکھڑ کا کہنا تھا کہ شجاع آباد پولیس مظفر آباد پولیس کے آنے کے بعد پہنچی تھانہ سٹی شجاع آباد (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 پولیس کی اس بے حسی کے خلاف اہل علاقہ نے عبداللہ چوک کو بند کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس تھانہ سٹی 15کی کال پر فوری آ جاتی تو واردات نہ ہوتی واردات تھانہ سٹی کی حدود سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر ہوئی ہے پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث واردات ہوئی ہے اسی رات موضع گجوہٹہ سات مرلہ سکیم میں غلام حسین سیال سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل 125چھین لیا اور اس کی اہلیہ سے تشدد کر کے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں تیسری واردات زمیندار سے رات کو آٹھ ہزار نقدی لوٹ گئے چند روز قبل نجی سکول سے پڑھ کر گھر آنے پر نا معلوم ڈاکوؤں ن طالبعلم سے روڈسے دن دیہاڑے 125سی سی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے شجاع آباد مقامی پولیس کسی ایک واردات کا سراغ نہ لگا سکی ہے بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر شجاع آباد میں عرصہ دراز سے پولیس ملازمین تعینات ہیں جن کی توجہ امن امان کی بجائے مال کمانے پر مرکوز ہے شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے سی پی او ملتان شاکر داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شجاع آباد میں عرصہ دراز سے تعینات ہونے والے پولیس ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کر کے وارداتوں کا سراغ لگایا جائے اور غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے