مقررہ تاریخ کے بعد ای بیانہ بل ملنے پر کسانوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
ٹھٹھہ صادق آباد، اڈا پل14(نامہ نگار)کسانوں کی پیٹھ میں ایک اور چھرا گھونپ دیاابیانہ بل مقرر تاریخ کے بعد بھیج دیا اب کسانوں سے ابیانہ کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا نہری پانی آتا نہیں ابیانہ بل کیسے ادا کریں جہانیاں کے کسان بلبلا اٹھے ڈپٹی (بقیہ 12نمبرصفحہ6پر)
کمشنر خانیوال اور سیکرٹری آبپاشی کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تفصیل کے مطابق جہانیاں کے کاشتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ انہار نے ای ابیانہ بیل متعارف تو کرو ا دیا لیکن محکمہ انہار خانیوال نے بروقت ابیانہ بل بھیجنے کی بجائے ابیانہ بل مقررہ تاریخ کے بعد بھیجا ہے اب اس کی ادائیگی کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا کسان جو کہ پہلے ہی مشکلات سے دور چار ہے اوپر سے محکمہ انہار کے ملازمین بل جرمانے کے ساتھ وصول کرنے کے لیے دبا ڈال رہے ہیں محکمہ انہار خانیوال نے نیا بم گرایا کسانوں نے سیکرٹری آبپاشی سے ای ابیانہ بل کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے