کمپریسر استعمال،سوئی گیس ٹیمیں متحرک،چھاپے، 30کنکشن منقطع
ملتان (سپیشل رپورٹر)جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ملتان ریجن میں 30گیس میٹرز منقطع کئے گئیگزشتہ روز سوئی گیس کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال پر ملتان شہر (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
میں 19.شجاع آباد میں 3اورمیاں چنوں میں 8گیس میٹرز کو منقطع کیا.اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مطلوبہ گیس پریشر مہیا کرنا ہے۔