فرید ایکسپریس بدستور بند،مسافروں کا ریلوے انتظامیہ کیخلاف احتجاج
بوریوالا، گگو منڈی(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)سمہ سٹہ قصور ریلوے سکشن پر لاہور اور کراچی کے سفر کے قیام پاکستان سے قبل سے موجود ٹریک پر چلنے والی واحد مسافر ٹرین فرید ایکسپریس جسے چند ماہ قبل ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
لیکن اب 6ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود دیگر ٹرینوں کی طرح فرید ایکسپریس ٹرین کو تا حال بحال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف وسطی پنجاب بلکہ جنوبی پنجاب کے درجنوں شہروں سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافر پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے مقابلہ میں اس سستی سفری سہولت سے محروم ہیں پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ پر دی گئی یہ ٹرین محکمہ ریلوے کو دیگر سرکاری ٹرینوں کے مقابلہ میں کروڑوں روپے کا اضافی ریونیو دے رہی تھی مقامی شہریوں نے ضی۔ایم ریلوے سے فرید ایکسپریس ٹرین کی سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔