اینٹی کرپشن ٹیم کا لودھراں میں آپریشن رشوت وصولی پر پٹواری گرفتار
ملتان، لودھراں (خصو صی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) اینٹی کرپشن ملتان کی کارروائی لودھراں کے موضع ٹھڈا میں تعینات پٹواری کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ذوالقرنین نامی پٹواری سے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رشوت کی رقم 10 ہزار برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔