لاہور ہائیکورٹ،ڈی جی ماحولیات کو اصالتاً حاضر ی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ،ڈی جی ماحولیات کو اصالتاً حاضر ی یقینی بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی  رپورٹر)  ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے گزشتہ روز ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رانا عارف کمال نون کو طلب کرکے انہیں ہدایت کی کہ وہ 20 دسمبر کو ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کی اصالتا حاضری کو یقینی بنائیں اور ان سے جواب طلب کریں کہ ابھی تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔پیٹیشنر نذیر احمد قادری کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے بطور ایک ذمہ دار شہری اور سوشل ورکر محکمہ ماحولیات کو الیوسف اور الرحمان برکس کمپنی کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ علاقہ میں فضائی آلودگی کا باعث ہیں کیونکہ پرانے ڈیزائن کے بھٹے چلارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مظفر گڑھ کو درخواست دی تو انہوں نے ایک انسپیکٹر کو موقعہ پر بھیجا جس نے انہیں جاری کئے اور 25 نومبر کو ذاتی طور پر طلب کیا بعد ازاں ان کے بھٹوں کو معیار کے مطابق قرار دیکر  معاملہ نمٹادیا۔جو کہ خلاف قاعدہ ہے