بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے،حمزہ شہباز
ملتان(سٹی رپورٹر)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کے تحلیل کرنے کی دھمکی سے پی ڈی ایم خوفزدہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خوفزدہ ہیں تاہم موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن بھی ہوں گے خواتین کارکنان پارٹی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جنہیں نئے انتخابات میں فوقیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
انتخابات میں ن لیگ انشا اللہ بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی اور پنجاب میں بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے اور نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دیں گے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اس موقع پر سلطانہ شاہین نے حمزہ شہباز کو ملتان آ نے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ جلد ملتان کا دورہ کریں گے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے موجودہ حکومت دن رات کوشاں ہے تاکہ عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے کیونکہ عمران نیازی کی عوام کش پالیسیوں نے ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے۔