نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن،کنکشن منقطع

نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن،کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)احمد یار سب ڈویژن عارفوالہ کی ٹیم کا لاکھوں روپے واجبات /بقایاجات کے نادہندہ ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن۔ 2کروڑ91لاکھ روپے واجبات کے 49نادہندہ کاشتکاروں کے کنکشنز منقطع کردئیے۔ کسان اتحاد کے ایک عہدیدار کا کنکشن منقطع کرنے پر میپکو ٹیم سے تکرار کی گئی  سرکاری گاڑی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
روک کر سامنے ٹریکٹرکھڑا کردیا۔ پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد کنکشن منقطع کیاگیا۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی۔ ایکسین عارفوالہ ڈویژن خالد حسین سیال کی ہدایت پر ایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن انجینئر امیر نواب مہمند کی سربراہی میں ٹیموں نے2کروڑ91لاکھ روپے سے زائد رقوم کے ڈیفالٹرز 49زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے اور 11KVلائن سے جمپرز کاٹ کر بجلی کی سپلائی بند کردی۔ چک34کے بی عارفوالہ میں 17لاکھ60 روپے کے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل میٹراکانٹ نمبر 29-15535-0026200بنام بشیراحمدسے واجبات وصول کرنے کے لئے آپریشن کیا۔ نادہندہ کسان اتحاد کے عہدیدار نے کنکشن منقطع کرنے پر مزاحمت شروع کردی اور  سرکاری گاڑی کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے راستہ بند کردیا۔ ایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن انجینئر امیر نواب مہمند نے مزاحمت کے بعدپولیس15پر کال کی جس کے بعد واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پرکنکشن منقطع کرکے ٹرانسفارمراتارلیا اور کارسرکار میں مداخلت پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھجوادی ہے۔