انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے قائدین کا مولانا امجدخان سے اظہار تعزیت
لاہور(سٹی رپورٹر)انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سابق مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل خانؒ کی صاحبزادی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار اور نیک سیرت خاتون تھیں۔ ہم مولانا محمد امجد خان اور دیگر لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔