کرتار پور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،حبیب الرحمن گیلانی

کرتار پور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،حبیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کرتار پور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، PMUکرتار پور نے اب قرض مانگنے کی بجائے پہلے سے حاصل کردہ قرضہ جات کی واپسی شروع کر دی ہے، بجلی، پٹرول کی مد میں ما ہانہ لاکھوں روپے کی بچت کی جا رہی ہے اور تنخواہوں سمیت دیگر بے ھنگم اخراجا ت پر کافی حد تک قابو پایا گیاہے,سٹالز میں اضافہ کیا گیاتاکہ یاتریوں کومختلف پاکستانی مصنوعات خریدنے کی سہولت میں آسانی ہوسکے، موجودہ انتظامیہ نے اخراجات میں خا طر خواہ کمی کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیا, بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور یاتریوں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا جس سے سکھ کمیونٹی میں خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ چیرمین متر وکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے اس کامیابی کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے مقامی ٹیم کی کارکردگی و اقدامات کو سراہا ان کا کہناہے کہ مزید ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔