زیرو ویسٹ آپریشن، 12 روز میں 65 ہزار ٹن کوڑاٹھکانے لگا دیا گیا

  زیرو ویسٹ آپریشن، 12 روز میں 65 ہزار ٹن کوڑاٹھکانے لگا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی عاطف چوہدری نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاؤن شپ اور گردونواح کا دورہ کیا۔ٹاؤن شپ میں سیکنڈ شفٹ کے ٹاؤن مینیجر کا کام غیر تسلی بخش ہونے پر چیئرمین آفس طلب کر لیا گیا۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔صفائی کی بہترین صورتحال کے لیے کمرشل مارکیٹس کو نائٹ آپریشن میں ہی کلیئر کیا جائے۔چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی عاطف چوہدری نے صفائی کے بہترین انتظامات پرمارننگ آپریشن ٹیموں کو شاباش دی۔آپریشن ٹیموں کو تمام ملحقہ کمرشل مارکیٹس، میجر روڈز گلی محلوں خاص طور پرکالج روڈ سنٹر ڈیوائڈرز پر ویسٹ ترجیحی بنیادوں پر کلیئر رکھنے کے احکامات دئیے اورروڈ ڈیوائڈرز کے اطراف سکریپنگ بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے لاہور کے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں۔
کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔

صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا ایل ڈبلیو ایم سی سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔