اینٹی کرپشن افسران کے تقرری و تبادلے
لاہور (اپنے نمائندہ سے)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ (BS-17) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ارشد علی باجوہ کو ہیڈ آفس لاہور سے ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات (BS-17) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات (BS-17) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے غلام رسول کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ (BS-17) ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈ آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر Documentation (BS-17) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹشمنٹ پنجاب ریاست علی کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ (BS-17)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ (BS-17)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی نثار احمد جوئیہ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر Documentation (BS-17) ہیڈ آفس لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔