سموگ،رات10بجے دکانیں بند کرنیکا اعلان احسن اقدام، سلیمان صدیقی
ملتان(نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی و دیگر عہدیدران نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کا رات دس بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے لیکن ریسٹورنٹ پر دس بجے رات بند کرنے کے فیصلے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ رات گئے تک گھروں میں کھانے اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے لیے دور دراز سے آ نے والے مریضوں کے لواحقین بھی ہوٹلوں پر کھانا کھاتے ہیں جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ عام ریسٹورنٹ سے شہریوں کو مناسب سستے داموں کھانا میسر ہو تا ہے اگر رات دس بجے ریسٹورنٹ بند کردئیے گئے تو مریضوں کے لواحقین سمیت تمام شہریوں کو پریشانی اٹھانا پڑے گی اسی لیے عوام الناس کے مفاد میں ریسٹورنٹ دس بجے رات بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،