تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو،چار ماہ سے تنخواہیں بند، ورکرز کا احتجاج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹ ادو صفائی کی نجی کمپنی کے ملازمین عملہ صفائی نے ایڈمن بلاک کے سامنے اجتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھیں،انہوں نے مطالبات کے حق میں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری تنخواہیں انتہائی کم ہیں اور وہ بھی 4ماہ سے ادا نہیں کی گئی صفائی کی نجی کمپنی کے ملازمین نے مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ انکے ٹھیکیدار کو ادائیگی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہماری تنخواہیں نہیں مل رہی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں مظاہرین نے کہا کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی وہ کام نہیں کریں گے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،4ماہ سے تنخواہیں نہ دی گئیں یوٹیلٹی بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں کے گیس اور بجلی کے میٹر اتر گئے جب کہ سکول کے بچوں کی فیس نہ دینے پر سکول والوں نے بچوں کو بھی سکول سے نکال دیا ہے چار ماہ سے مسلسل وعدے دیئے جارہے ہیں،اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا گھر بار چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ کریہاں کام کرنے آتے ہیں مگر انہیں ٹائم سے تنخواہیں ادا نہیں کی جاتی،اس حوالے سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر ضیا انجم نے کہا کہ ٹھیکیدار سے بات ہوگئی ہے ان کو چیک نہیں ملا جسکی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،جیسے ہی گورنمنٹ ٹھیکیدار کو چیک جاری کرے گی فورا انکی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔