تیسرا ٹیسٹ، پاک انگلینڈ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں 

تیسرا ٹیسٹ، پاک انگلینڈ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(سپورٹس رپورٹر):پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیمیں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے ملتان سے کراچی پہنچی ہیں۔انگلینڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز  بھی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 6331سے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خصوصی حفاظتی انتظامات میں ہوٹل روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات  کئے ہوئے تھے اس حوالے سے سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کر اچی میں شروع ہو گا۔انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔