میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا

   میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ (این این آئی) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 25 میچ کھیل لیے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاس کے پاس تھا۔دوسری جانب لیونل میسی نے جو ریکارڈ برابر کیا ان کے پاس فائنل میں اسے توڑنے کا موقع بھی ہوگا اس حوالے سے میسی کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میں ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔