ارجنٹینا ء کے کپتان میسی نے ریٹائرمنٹ کااشارہ دیدیا

    ارجنٹینا ء کے کپتان میسی نے ریٹائرمنٹ کااشارہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ (این این آئی) مشہور فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے فائنل میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنا آخری میچ کھیل کر اس سفر کو ختم کرنے پر خوش ہوں۔ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 35سالہ لیونل میسی نے کہا کہ اس طرح کا اختتام بہترین ہے۔لیونل میسی نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں وہ کھیل سکوں گا۔دوسری جانب کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے بعد لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اس موقع سے لطف اٹھائیں اور کہا کہ ارجنٹینا ایک مرتبہ پھر فائنل میں پہنچ گیا۔لیونل میسی نے مزید کہا کہ ہم مشکل حالات سے گزرے ہیں۔
۔اس سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے امید ظاہر کی تھی لیونل میسی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل میچز کھیلتے رہیں گے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے آج (جمعرات) رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی۔