سابق آل راؤنڈر اینڈریوفلنٹف کار حادثے میں زخمی
لندن (این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے ہسپتال پہنچایا گیا۔برطانوی میڈیا نے حادثے میں اینڈریو فلنٹوف کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر کی جان کو خطرہ نہیں۔