مقبول آرائیں ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر منتخب

 مقبول آرائیں ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مقبول آرائیں ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے آئندہ چارسال کیلئے بلا مقابلہ صدر بن گئے دیگر عہدیداروں میں کینیڈا کے اجیٹ کمارسینئر نائب صدر، بیلجیئم کے مارٹن اور آسٹریلیا کے وقاص قدرت اللہ نائب صدور جبکہ نیوزی لینڈ کے پال گورگ خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر پردیپ کو ڈائریکٹر(رجسٹریشن) اور ڈائریکٹر ریفریز بورڈ مقرر کردیا دیا گیا۔
مجلس عاملہ کے اراکین میں نسمباعبداللہ(یوگنڈا)، جے۔ اے۔ شہباز(سویڈن)، میشیل (اٹلی)،  محمد شیزلین (مالدیپ)، شہناز سہیل (ایس یوایس)، فائزہ عامر (پاکستان)، ناصر محمود (ترکی)، ایگویگز کامپو (بسکیو) اور شیخ فواد (قطر) شامل ہیں۔