استاد ارشاداحمد نے غزلوں پر مبنی البم کی تیاریاں شروع کردی
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار وموسیقار استاد ارشاداحمدانصاری نے غزلوں پر مبنی نئے البم کی تیاریاں شروع کردی ہیں،تفصیلات کے مطابق استادارشاداحمدانصاری ان دنوں اپنی میوزیکل اکیڈمی میں غزلوں کی ریہرسلزمیں مصروف ہیں،ایک ملاقات کے دوران استاد ارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ ان کا نیا البم ان کے پہلے البمزسے مختلف ہوگا،اس نئے البم کے لئے وہ بہت زیادہ محنت کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ نئے البم میں کچھ غزلیں معروف شاعر ایم اے تبسم کی شامل کی گئی ہیں،جبکہ باقی کلام ان کا خود کا لکھا ہوا ہے،انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس نئے البم کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیومیں شروع کردی جائے گی امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میرے کام کو بہت پسند کیا جائے گا میں نے ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کی ہے۔