سوشل میڈیا کے ذریعے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں، عائشہ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کیا ہے‘ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ سفارش اور سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئی شہرت جعلی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش یا سوشل میڈیا سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ کہ بعض فنکار مختلف چینلز پر بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرتے ہیں جو مناسب نہیں ہمیں دوسروں کی خامیاں نکالنے سے پہلے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔ عائشہ عمر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔