نشتر میڈیکل یونیورسٹی، سٹوڈنٹس کیلئے مینٹر شپ پروگرام، تربیتی ورکشاپ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، سٹوڈنٹس کیلئے مینٹر شپ پروگرام، تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) حال ہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر سرپرستی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباو طالبات کیلئے مینٹرشپ پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا مقصد کالج کے طلباو طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
 کرنا اور اِن کی ذاتی اور کرئیر کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے لیے گزشتہ روز ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج و ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را نے مینٹرشپ کے حوالے سے فیکلٹی ممبران کو آگاہی فراہم کی اور ان کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام کا اہتمام کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ڈاکٹر محمد عمران حیدر قیصرانی سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔