رائٹر و ڈائریکٹر باسو چوہدری نئی فلموں کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر) رائٹروڈائریکٹرباسوچودھری اپنی نئی فلموں ”دل دا جانی،پیارکا پاگل پن،جٹ بہادر،بلوبادشاہ“کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں،اس وقت باسوچودھری کی چارفلمیں زیرتکمیل ہیں،جن میں دل دا جانی،پیارکا پاگل پن،بلوبادشاہ کا میوزک مکمل ہوچکا ہے،ان کی فلم”جٹ بہادر“بھی بہت جلد سیٹ کی زینت بننے جارہی ہے،رائٹروڈائریکٹرباسوچودھری مصروف ترین ہدائیتکاروں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں،جن کی ایک وقت میں چار فلمیں زیرتکمیل ہیں،باسوچودھری اپنی نئی بننے والی فلموں کی لوکیشنزدیکھنے میں مصروف ہیں جیسے ہی فلموں کی لوکیشنز فائنل ہوں گی ان فلموں کی سیٹ کی زینت بنا دیا جائے گا۔باسوچودھری نے اپنی فلموں میں متعددنئے چہروں کومتعارف کروایا ہے۔ اپنی آنے والی فلموں میں بھی وہ نئے فنکاروں کو متعارف کروائیں گے۔