چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار، 5موٹر سائیکل اور 6گاڑیاں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔گارڈن ٹا ؤن میں عمران کے گھر سے ڈاکو 20لاکھ 25ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو پٹرول پمپ کے مالک صابر حسین سے دوران واردات مزاحمت کرنے پر لوٹے بغیر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، چوہنگ میں نامعلوم چور تالے توڑ کر محمد ہمایوں کے گھر سے 24لاکھ،55ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گئے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں فضل الرحمن سے پچاس ہزار اورموبائل فون، داتا دربار میں علی شاہ سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں عمر سے بیس ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں یاسرسے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، غازی آباد میں ذوہیب سے تیس ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں بلال سے70 ہزار روپے اورموبائل فون، وحدت کالونی میں آصف سے چالیس ہزار اورموبائل فون، باغبانپورہ میں آصف سے پچاس ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،غالب مارکیٹ، جنوبی چھاؤنی، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ہئیر سے کاریں اور لٹن روڈ، ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی، موچی گیٹ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔