جنوبی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 3 نقب زن گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی میں خاتون سمیت 03 نقب زن گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں انعم بی بی، مدثر اور حمید شامل ہیں،انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی محمد اکمل کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز،طلائی زیورات اور نقب زنی کے آلات برآمد ہوئے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش نقب زنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ امجد فاروق بٹر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔