ہنجروال سے35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ورثاء کی تلاش جاری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجروال کے علاقے سے35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ ہنجروال کے علاقے میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔ ایدھی ترجمان کا کہناہے کہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔