نوویٹو ریسرچ یونیورسٹیز کانور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور سے تعاون
لاہور(پ ر) ڈین آف بزنس اسکول، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی،ڈاکٹر عامر محمود اور محترمہ صبیح قیوم، کنٹری ڈائریکٹر، اینوویٹیو ریسرچ یونیورسٹیز نے نور انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد یونیورسٹی کے ساتھ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون بڑھانا تھا۔ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہو رکے وائس چانسلر، سالم رحمان نے معزز مہمانوں کو تعارف کروایا۔ انھوں نے کہا کہ ہم بنیادی طور پر یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پروگرام بڑھا رہے ہیں اور اس کے بعد ہم نے اسے سائیکولوجی، بائیو کیمسٹری اوربزنس اسکول میں برانچ کرنا شروع کر دیا ہے، ہم نے ایم فل پروگرام شروع کر دیا ہے اور اگلے سال کے اندر ایم ایس سی پروگرام متعارف کروانے جارہے ہیں۔ محترمہ صبیح قیوم، کنٹری ڈائریکٹر، اینوویٹیو ریسرچ یونیورسٹیز، نے بتایا کہ IRUٓسٹریلیا کی ساتھ یونیورسٹیوں کا ایک گروپ ہے جو آسٹریلیا کے ساتھ مختلف کونوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ لہٰذا ہمارے پاس یونیورسٹیوں کا ایک بہت ہی دلچسپ اور متنوع گروپ ہے۔ میرا بنیادی کردار پاکستانی یونیورسٹیوں اور آسٹریلیا کی ان سات یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ڈین آف بزنس اسکول، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی،ڈاکٹر عامر محمودنے مزید کہا کہ انٹر پرنیورشپ تعاون کا ایک شعبہ ہو سکتا ہے جبکہ کلینیکل لیڈر شپ، فنانشل ٹریننگ لیب، ایس ایم ایز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، روایتی چائنز میڈیسن اور بہت سے دوسرے شعبے تعاون کیلئے موجود ہیں۔