سیکرٹری الیکشن کمیشن 21دن کی چھٹی پر فیملی کے پاس امریکہ چلے گئے،ذرائع
اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید چھٹیوں پر امریکا چلے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمر حمید 21دن کی چھٹی پر امریکا چلے گئے ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن اپنی فیملی کے پاس امریکا گئے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ 31دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات جنوری میں ہوں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن