ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات
اسلام آباد(این این آئی) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم کو انبار لگا دئیے۔ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے، پیپلزپارٹی نے جو وعدے کئے تھے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہورہا۔ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے تحفظات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایم کیو ایم وفد