بھارت ہی پاکستان میں دہشتگردی کا مرتکب، ٹھوس شواہد موجود: حنا ربانی کھر 

  بھارت ہی پاکستان میں دہشتگردی کا مرتکب، ٹھوس شواہد موجود: حنا ربانی کھر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی دنیا پر عیاں کر دی، دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ میں 30 سے زائد غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی اورپاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کرنے سمیت بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پر مبنی ڈوزیئر جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کی ثبوت بھی دیئے گئے۔بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مملکت برائے خا ر جہ امور حناربانی کھر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا وہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیلانے سے گریز کرے، پاکستان امن کو نقصان پہنچانے والی بھارتی تخریب کاریوں پر خا مو ش نہیں ہوگا، پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں ہونیوالی دہشت گردی میں "را "ملوث ہے،عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے،بھارت کو انتہا پسندانہ سوچ تبدیل کرنا ہوگی،ہم ڈوزیئر اقوام متحدہ کے جنرل سمیت دیگر عالمی فورمز پر شیئر کریں گے، دنیا کو بھارت کی اصلیت دکھانا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سلامتی کونسل اور جی 77اجلاس میں بھارتی دہشتگردی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ حناربانی کھر نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لاز و ال قربانیاں دی ہیں،بھارت کیخلاف ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں،جوہر ٹاؤن لاہور دھما کے میں بھارت ملوث ہے، لاہور واقعہ کے ذمہ داران بھارت کی پناہ میں ہیں، بھارت ہمسایہ ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے سرگرم، مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مر تکب ہو رہا ہے، پاکستان آج بھی دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے۔پاکستانی حکو مت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گی،واضح ثبوت ہیں کہ بھارت، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،پاکستان اس خطے میں ہے جہاں بہت سے چیلنجز ہیں،پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری واضح ثبوت ہیں،بھارت دہشتگردی کا الزا م لگا کر دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر تا ہے۔بھارت‘ پاکستان میں امن نہیں چاہتا،کسی ملک کو دوسرے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا،بھار ت جو کرتا ہے اس کا الزام دوسروں پر لگا تا ہے،بھارت سے زیادہ کسی نے دہشتگردی سے فائدہ نہیں اٹھایا،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں،بھارت ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے،بھارت یواین قرارد ادوں کو مسلسل جھٹلاتا رہا ہے،عالمی اداروں کی ذمہ دار ی ہے بھارت کا احتساب کرے،بھارت پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہا ہے،بھارت کو آگاہ کرتی ہوں اگر کسی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں تو پورا خطہ متاثر ہوتا ہے،پڑوسیوں کے گھر جلائیں گے تو اس کے شعلے آپ کے گھر بھی آئیں گے۔ تین برسوں میں 211سکیورٹی اہلکاروں کو ’را‘ نے نشانہ بنایا،پاکستان کیخلاف بھارت جو کررہا ہے اس پر خاموش نہیں بیٹھے،اس بات سے انکار نہیں کہ سی پیک منصوبے کو متاثر کرنے میں بھارت ملوث ہے،سی پیک بھی بھارتی دہشتگردی کا نشانہ ہے،بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے، گزشتہ دس سالوں میں بھارت میں انتہا پسندی مزید پروان چڑھ رہی ہے،ہمارے لئے سفارتکار ہوں یا عام شہری دونوں برابر ہیں،عالمی ادارو ں کو دہشتگردی کی معاونت اور سہولت کاری روکنے، بھارت کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات اٹھانا ہونگے،دہشتگردوں کے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کیے گئے ہیں،سرحدوں میں امن قائم کرنے کیلئے ہم اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں،نیوٹرل قانونی رسائی کیلئے درخوا ست دیدی ہے۔
حنا ربانی کھر

مزید :

صفحہ اول -