اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے،پرویز خٹک
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینیئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوااسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، ابھی تک تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں، مذاکرات سے متعلق صرف صدر مملکت بہتر بتاسکتے ہیں، حکومت سے مذاکرات مشروط ہیں، ان میں الیکشن کی تاریخ پربھی گفتگو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف الیکشن ہیں، چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ سیاست کریں۔
پرویز خٹک