انٹر بینک میں ڈالر مزید 5پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ 

  انٹر بینک میں ڈالر مزید 5پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 224.95روپے سے بڑھ کر225روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یور و کی قیمت فروخت 254.50روپے سے بڑھ کر257روپے ہو گئی جبکہ4روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 295روپے سے بڑھ کر299روپے کی سطح پر جا پہنچی۔  ئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ اجلاس میں تاخیر کے خدشے، ملک میں گیس بحران بڑھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں،پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے جیسے عوامل پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ سست روی کا شکار رہی جس کی وجہ سے بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کے لپیٹ میں رہی،ٹریڈنگ کے دورا ن ایک موقع پر انڈیکس 41500پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس41700پوائنٹس کی حد پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ میں ملے جلے رجحان پر بند ہو ئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 23.32پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41714.30پوائنٹس سے بڑھ کر41737.62پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 32.73پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15430.69پوائنٹس سے بڑھ کر15463.42پوائنٹس پر جا پہنچاتاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28110.04پوائنٹس سے گھٹ کر28072.99پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب74کروڑ26لاکھ96ہزار835روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 66کھرب36ارب43کروڑ68لاکھ76ہزار441روپے سے کم ہو کر 66کھرب27ارب69کروڑ41لاکھ79ہزار606روپے ہو گیا۔

مزید :

صفحہ اول -