سیکا یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ ایمر جنگ سائنسز کا کا نووکیشن اجلاس، 14طلبا ء کوگولڈ میڈلز سے نوازا گیا
پشاور(سٹی رپورٹر)سیکاس یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ ایمرجنگ سائنسز، پشاور، تقریباً چار دہائیوں کی وراثت کے ساتھ خیبر پختونخواہ کی علمبردار یونیورسٹی نے اپنا کانووکیشن 2022 بروز بدھ 14 دسمبر 2022 کو منعقد کیا۔ جناب نجیب ہارون، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سیکاس یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ پانچ سو سے زائد گریجویٹس اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ 14 طلباء کو ان کے تعلیمی کیرئیر کے دوران شاندار کارکردگی کی بنیاد پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔چیئرمین پاکستان انجنیئرنگ کونسل (پی ای سی)، جناب نجیب ہارون نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے نئے فارغ التحصیل طلباء میں انٹرپرینیورشپ کا تصور اجاگر کیا اور گریجویٹس کو یاد دلایا کہ وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ جناب نجیب نے صدر، سیکاس یونیورسٹی، انجینئر محمد تنویر جاویدصاحب اور ان کی ٹیم کومتعددشاندار کامیابیوں کے حصول پر مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر کا اختتام کیا۔ محمدتنویر جاوید، صدسیکاس یونیورسٹی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا بھر کے معاشی حالات کے لحاظ سے یہ سب سے مشکل وقت ہے، لیکن یہ وہ حالات ہیں جن میں تبدیلی لانے کے لیے نئے خیالات اور نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے، وہ تبدیلی ہو اور وہ نیا آئیڈیا ہو جو دنیا کو متاثر کرسکے۔" سیکاس یونیورسٹی نے 1986 میں پشاور میں ٹیکنالوجی کے ایک اہم ادارے کے طور پر اپنے سفرکاآغاز کیاتھا، اب تقریباً چار دہائیوں کے بعد، یہ ایک عظیم تعلیمی مرکز بن چکا ہے جس کی جڑیں مینجمنٹ، انٹیگریٹیو بائیو سائنسز، میڈیسن، لائف سائنسز اور بیسک سائنسز کے شعبوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ اور اس نے ہیومینٹیز کے ساتھ ساتھ متعدد انجینئرنگ اور کمپیوٹر سے متعلقہ شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی۔سیکاس یونیورسٹی کے پاس اب ایک اچھی طرح سے قائم صنعتی نیٹ ورک اور متعدد کاروباری منصوبے ہیں جو نہ صرف اس کے فارغ التحصیل افراد کے لیے مستحکم کیریئر کے راستوں کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ بہت سے پائیدار اور کامیاب منصوبوں کو بھی رواں رکھے ہوئے ہیں۔اس تقریب کے پر امید ماحول میں والدین کی آنکھیں فخریہ انداز میں اپنے بچوں کومستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھ رہی تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد، وائس چانسلرسیکاس یونیورسٹی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں داخل ہونے کا اگلا قدم بہت سنجیدگی سے اٹھائیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں سیکاس یونیورسٹی کے سفیر کے طور پریاد رکھیں۔تقریب کا اختتام صدر سیکاس اور مہمان خصوصی کے درمیان یادگاری شیلڈ زکے تبادلے کے ساتھ ہوا جس کے بعد فارغ التحصیل طلباء کا روایتی گریجویشن ہیٹ ٹاس فوٹو سیشن ہوا۔