شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاری سمیت 7 گرفتار

شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاری سمیت 7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(تحصیل رپورٹر)تھانہ بٹگرام کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔  اپریشن کے دوران اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف  مقدمات درج۔ تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی جاری احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے تسلسل میں ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام فضل دیان خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سروکلے جوہر شید خان،ایس ایچ او خواجہ وس فقیر جان،ایس ایچ او تھانہ شبقدر داود خان اور اے ایس آئی اسماعیل خان و پولیس نفری علاقہ کے حساس مقامات پر اپریشن کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار کئے جبکہ انسدادی کاروائی کی خاطر 5افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 9 پستول اور 98 کارتوس برآمد کئے گئے۔ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ بٹگرام منتقل کرکے کاروائی شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر بذریعہ وی وی ایس30گاڑیوں کی چیکنگ جبکہ بذریعہ سی آر وی ایس کے 35افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی۔