خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہر احتجاج کا حل لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ تشدد ہے: حاجی زبیر علی
پشاور (سٹی رپورٹر)ای پی آئی ٹیکنیشنز کے پرامن احتجاج پر تشدد اور گرفتاریوں پر اظہارِ مذمت، خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہر احتجاج کا حل لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ تشدد ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں سے ای پی آئی ٹیکنیشنز کا کچھ لمحوں کا احتجاج برداشت نہیں ہوا ایک طرف انہیں نوکریوں سے نکالا گیا، اور بار بار تنخواہوں کی یقین دہانی کے باوجود بھی تنخواہیں نہیں دی گئیں، جبکہ دوسری جانب ان سے احتجاج کا حق بھی چھینا گیا۔ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے، اداروں کیطرف سے ان تعلیم یافتہ اور قوم کے سرمایوں پر اسطرح ظلم کرنا نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کا احتساب بھی کرینگے،