محکمہ ایکسائز کی صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 

محکمہ ایکسائز کی صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(کرائم رپورٹر)صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز کا منشیات فروشوں، سہولت کاروں سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ایکسائز عدیل شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفر الاسلام خٹک نے واضح کیا ہے کہ منشیات سے جڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کے ذریعے صوبے سے منشیات کے لعنت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز سکواڈ نے ڈیرہ بنوں روڈ مفتی محمود چوک پر ایک مخبر شدہ گاڑی کو روک کر دوران تلاشی 12000 گرام چرس برآمد کی ہے۔ اس دوران دو ملزمان رفیق احمد جعفر ولد دوست محمد ساکن تحصیل و ضلع موسی خیل اور عبدالقدیر ولد عبدالجلیل ساکن عابد ٹاؤن کوئٹہ کو موقع پر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اسی طرح  پشاور لاہور بس اڈاہ سٹاپ پر دوسری کاروائی میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے لیڈی سمگلرسے لاکھوں روپے مالیت کی 495 گرام آئس برآمد کر کے  خاتون کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ تیسری کاروائی میں ایکسائز عملے نے منشیات سمگلر سے 600 گرام اعلی کوالٹی ہیروئن  برآمد کر لی۔ یہ کاروائی  حاجی کیمپ سٹاپ  پر کی گئی۔ منشیات سمگلر محمد زاہد ولد حضور بخش ساکن رحیم یار خان موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح چوتھی کاروائی  میں تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن نے مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلرکو 550 گرام ہیروئن سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کاروائی جھاری کس انٹرچینج کے قریب کی گئی ہے، منشیات سمگلر یاسر علی ولد محمد اسرار ساکن ہری پور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ ایکسائز سوات ملاکنڈ ریجن نے نامزد مطلوب منشیات فروش عدنان ولد سعید خان ساکن بٹخیلہ کو مزید 2466 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ تمام کاروائیوں میں متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔