جعلی ادویات‘ ڈرگ کنٹرول ٹیم و انتظامیہ کا یونٹ پر چھاپہ
پشاور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز محکمہ صحت خیبرپختونخوا، ڈرگ کنٹرول ٹیم پشاور کی جانب سے جعلی ادویات/غیر قانونی ادویات کے خلاف اقدام، چیف ڈرگ انسپکٹر اور ڈرگ انسپکٹرز مسٹر خوشحال اور ذیشان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دلازک روڈ پر توری کبابی کے قریب سروس سٹیشن پر چھاپہ مار کر مینوفیکچرنگ مشینری، پیکجنگ میٹریل، ادویات کا خام مال برآمد کر لیا۔ ملزمان ملٹی نیشنل اور نیشنل فرموں کی نامور برانڈز کی جعلی ادویات بنانے میں ملوث ہیں جن میں inj Risek, Caps Accutane, Caps Velosef, Syrup CoferbTab Nitrofurantin, Zicon DS, اور دیگر کئی برانڈز کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے میڈیسن ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگز اور ان کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جعلی ادویات فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے گا اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔