ہمارے ساتھ وفاقی حکومت کا رویہ غیروں جیسا ہے:مشتاق احمد غنی
پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوا کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا ھے کہ ہمارے ساتھ وفاقی حکومت کا رویہ غیروں جیسا ہے۔ ہو سکتا ہے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اگلا اجلاس ہم پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے بلا کر اپنی آواز بلند کریں گے۔ سیاسی مقاصد کے لیے عام عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اپوزیشن اراکین سے بھی گزارش ہے کہ سیاسی وابستگی سے عوامی مفاد بالاتر رکھیں وفاق ہمارے صوبے کے 180 ارب روپے جلد از جلد ادا کرے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین کو اس وقت اس مسئلے پر اکٹھا ہو کر وفاقی حکومت سے اپنے لوگوں کا حق لینا ہو گا۔ وفاقی حکومت کی غلط فہمی ہے کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گے۔ ضم اضلاع کے بجٹ میں کٹوتی ان پسماندہ علاقوں کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔